Tuesday, 9 October 2012

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ  ؕ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  ؕ

دُرُود شریف کی فضیلت

    حضرتِ سیِّدُنا اُبی بِن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ مَیں نے بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں عرض کی:یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، مَیں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پربکثرت دُرُودبھیجتاہوں تو میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پردُرُود پاک بھیجنے کے لئے کتناوقت مُقَرَّر کر لوں ؟ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جتنا تم چاہو، میں نے عرض کی: چوتھائی۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جتناچاہو اگر تم اس سے زیادہ کرلوتو وہ تمہارے لئے بہترہے۔میں نے عرض کی :نِصف(یعنی ـ آدھا)۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جتناچاہواگر تم اس سے زیادہ کرلوتو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے عرض کی: دو تہائی۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جتنا چاہو اگر تم اس سے زیادہ کرلوتو وہ تُمہارے لئے بہترہے۔ میں نے عرض کی: یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! میں (دیگراَورادووَظائف میں صَرف ہونے والا)اپنا تمام وَقت آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُودِ پاک بھیجنے کے لئے مُقَرَّر کرتاہوں توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اِذًا تُکْفَی ھَمَّکَ وَیُغْفَرُلَکَ ذَنْبُکَ یعنی تب تو تمہاری فکروں کودُور کرنے کے لئے کافی اورتمہارے گناہوں کے لئے کفَّارہ ہو جائے گا۔     (سُنَن تِرمِذِی ج۴ص۲۰۷حدیث ۲۴۶۵دارالفکربیروت)

دُکھوں نے تم کو جو گھیرا ہے تو دُرُود پڑھو
جو حاضِری کی تَمنّا ہے تو دُرُود پڑھو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

No comments:

Post a Comment